ابنا: کاظم جلالی نے العالم سے گفتگو میں مغربی ملکوں کے میڈیا کی اس درخواست کی جانب اشارہ کرتےہوئے جس میں انہوں نے ایران سے یورینیم کی افزودگي روکنے کی بات کی ہے کہا کہ ایران کوئي پیشگي شرط قبول نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ کشیدگي پیدا کرنے والی میڈیا رپورٹوں کا ، کہ جو گزشتہ برسوں کے دعووں کی تکرار ہے ، کوئي فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے نیک نیتی سے مذاکرات شروع کئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمینٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان نے خلیج فارس میں ایرانی جزیروں کے بارے میں آل سعود کے ولی عھد نایف بن عبدالعزیز کے بے بنیاد دعوں کے جواب میں کہا کہ ان جزائر کے بار ے میں ایران کا موقف واضح ہے اور جس نے تاریخ کا مطالعہ کیا ہوگا وہ حقیقت کو سمجھ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور بعض دوسرے ملکوں کی جانب سے امریکہ کی اندھی پیروی امت مسلمہ میں اختلافات و تفرقے کا سبب ہے جو عالم اسلام کے لئے نہایت ہی نقصان دہ ہے۔ ........
/169